حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ زَيْدٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: مَاتَ لِأَنَسٍ وَلَدٌ فَكَتَبَ إِلَيْهِ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ".
ترجمہ
نضر بن انس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے ایک فرزند کا انتقال ہو گیا تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے انہیں (تعزیت کے لیے) لکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ» ”اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کے بیٹوں کی مغفرت فرما، اور انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کی مغفرت فرما۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ" قَالَ: شُعْبَةُ أَوْ قَالَ: "اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ فَأَصْلِحِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَةَ".
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ» ”اے اللہ! حقیقی زندگی تو بس آخرت ہی کی زندگی ہے۔“
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یا آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ فَأَصْلِحِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَةَ» ”اے اللہ! یقیناً زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے، پس تو انصار اور مہاجرین کی اصلاح فرما۔“
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یا آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ فَأَصْلِحِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَةَ» ”اے اللہ! یقیناً زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے، پس تو انصار اور مہاجرین کی اصلاح فرما۔“