فضائل الصحابة
فضائل الأنصار رضي الله عنهم— انصار رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي» وَالْوَصِيَّةُ بِهِمْ) باب: (انصار کے نبی ﷺ کے خاص رازدار ہونے اور ان کے بارے میں وصیت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1464
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَحَجَّاجٌ قَالَا: نَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْأَنْصَارَ كَرِشِي وَعَيْبَتِي، وَإِنَّ النَّاسَ سَيَكْثُرُونَ وَيَقِلُّونَ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک انصار میرے جگری اور قریبی ساتھی اور میرے (خاص) معتمد و رازدار ہیں، اور یقیناً لوگ (تعداد میں) بڑھتے جائیں گے جبکہ یہ (انصار) کم ہوتے جائیں گے، لہٰذا تم ان کے نیکو کاروں کی (نیکی) قبول کرنا اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کرنا۔“