حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَنَا شُعْبَةُ ، وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: قَثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ قَالَ: حَجَّاجٌ ، قَالَ: شُعْبَةُ: إِنَّ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَةِ، "اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ، فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ".
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے: «إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ» ”بے شک حقیقی زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے“
حجاج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ شعبہ رحمہ اللہ نے (الفاظ اس طرح) ذکر کیے: «إِنَّ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَةِ، اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الْآخِرَةِ، فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ» ”بے شک اصل بھلائی تو آخرت ہی کی بھلائی ہے، اے اللہ! یقیناً حقیقی زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے، پس تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما“۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُهَاجِرُونَ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ فَقَالَ أَنَسٌ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ خَدَمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهُمَّ إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ قَالَ: فَأَجَابُوهُ
نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا "
أَوْ لَا نَفِرُّ أَبَدًا.
نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا "
أَوْ لَا نَفِرُّ أَبَدًا.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (باہر) تشریف لائے تو مہاجرین ایک سخت سرد صبح میں خندق کھود رہے تھے؛ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی خادم (غلام) نہیں تھے (جو یہ کام کرتے)۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ» ”اے اللہ! حقیقی بھلائی تو بس آخرت ہی کی بھلائی ہے، پس تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ صحابہ نے آپ ﷺ کو جواب دیتے ہوئے عرض کیا:
”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد ﷺ کے ہاتھ پر ہمیشہ کے لیے جہاد کی بیعت کی ہے جب تک ہم زندہ رہیں“ یا (شک کے ساتھ فرمایا:) ”(اس بات پر) کہ ہم کبھی راہِ فرار اختیار نہیں کریں گے۔““
”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد ﷺ کے ہاتھ پر ہمیشہ کے لیے جہاد کی بیعت کی ہے جب تک ہم زندہ رہیں“ یا (شک کے ساتھ فرمایا:) ”(اس بات پر) کہ ہم کبھی راہِ فرار اختیار نہیں کریں گے۔““