❮
❯
حدیث نمبر: 1433
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُهَاجِرُونَ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ فَقَالَ أَنَسٌ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ خَدَمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهُمَّ إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ قَالَ: فَأَجَابُوهُ
نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا "
أَوْ لَا نَفِرُّ أَبَدًا.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (باہر) تشریف لائے تو مہاجرین ایک سخت سرد صبح میں خندق کھود رہے تھے؛ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی خادم (غلام) نہیں تھے (جو یہ کام کرتے)۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّمَا الْخَيْرُ خَيْرُ الْآخِرَةِ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةِ» ”اے اللہ! حقیقی بھلائی تو بس آخرت ہی کی بھلائی ہے، پس تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔“ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ صحابہ نے آپ ﷺ کو جواب دیتے ہوئے عرض کیا: ”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد ﷺ کے ہاتھ پر ہمیشہ کے لیے جہاد کی بیعت کی ہے جب تک ہم زندہ رہیں“ یا (شک کے ساتھ فرمایا:) ”(اس بات پر) کہ ہم کبھی راہِ فرار اختیار نہیں کریں گے۔““

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل الأنصار رضي الله عنهم / حدیث: 1433
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . وينظر ١٤٢٩ . . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2679، 3584، 6050، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1805، 3370، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3857، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 742، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12714، وأخرجه فتح الباري برقم: 2619، 3694، 3873، 6082، 6775، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7205، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2190»
«تقدم تخريجه في رقم: 1429»