کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ذریعے اللہ کا مسلمانوں کی دو جماعتوں میں صلح کرانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرَةَ ، وَقَالَ: سُفْيَانُ مَرَّةَ. عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَحَسَنٌ مَعَهُ، وَهُوَ يُقْبِلُ عَلَى النَّاسِ مَرَّةً وَعَلَيْهِ مَرَّةً وَيَقُولُ: "إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنَّ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر دیکھا اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے ساتھ تھے؛ آپ ﷺ کبھی لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور کبھی ان کی طرف، اور فرما رہے تھے: «إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ”بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہے، اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مسلمانوں کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان صلح کرا دے گا۔“ “
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ أَنَسٍ، يَعْنِي: ابْنَ سِيرِينَ ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَوْمَ كَلَّمَ مُعَاوِيَةَ مَا بَيْنَ جَابِرْسَ وَجَابِلْقَ: "رَجُلٌ جَدُّهُ نَبِيٌّ غَيْرِي وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنْ أُصْلِحَ بَيْنَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنْتُ أَحَقَّهُمْ بِذَاكَ أَلَا إِنَّا قَدْ بَايَعْنَا مُعَاوِيَةَ وَلَا أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ".
ترجمہ
انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے جس دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے گفتگو فرمائی تو فرمایا: ”(زمین کے مشرقی و مغربی کناروں) جابرس اور جابلق کے درمیان میرے سوا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے نانا نبی ہوں، اور میں نے یہی مناسب سمجھا کہ امتِ محمد ﷺ کے درمیان صلح کروا دوں، اور میں ہی اس کا سب سے زیادہ حقدار تھا؛ آگاہ رہو! ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی ہے، اور میں نہیں جانتا ﴿ لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ ﴾ ”شاید یہ تمہارے لیے ایک آزمائش ہو اور ایک مقررہ وقت تک کے لیے فائدہ اٹھانا۔“ “