فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1356
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ نَا حَيْوَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، إِنَّ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ حُسَيْنًا وَضَمَّهُ إِلَيْهِ وَجَعَلَ يَشُمَّهُ وَعِنْدَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: إِنَّ لِي ابْنًا قَدْ بَلَغَ مَا قَبَّلْتُهُ قَطُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ اللَّهُ نَزَعَ الرَّحْمَةَ مِنْ قَلْبِكَ، فَمَا ذَنْبِي؟".ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا بوسہ لیا، انہیں اپنے سینے سے لگایا اور انہیں سونگھنے لگے، اس وقت آپ ﷺ کے پاس انصار کا ایک شخص موجود تھا۔ اس انصاری نے کہا: ”میرا ایک بیٹا ہے جو (جوانی کی) عمر کو پہنچ چکا ہے لیکن میں نے کبھی اس کا بوسہ نہیں لیا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا یہ بتاؤ کہ اگر اللہ نے تمہارے دل سے رحمت نکال لی ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟“