فضائل الصحابة
فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما— سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِصْلَاحِ اللَّهِ بِالْحَسَنِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ) باب: (سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ذریعے اللہ کا مسلمانوں کی دو جماعتوں میں صلح کرانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1355
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ أَنَسٍ، يَعْنِي: ابْنَ سِيرِينَ ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يَوْمَ كَلَّمَ مُعَاوِيَةَ مَا بَيْنَ جَابِرْسَ وَجَابِلْقَ: "رَجُلٌ جَدُّهُ نَبِيٌّ غَيْرِي وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنْ أُصْلِحَ بَيْنَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنْتُ أَحَقَّهُمْ بِذَاكَ أَلَا إِنَّا قَدْ بَايَعْنَا مُعَاوِيَةَ وَلَا أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ".ترجمہ
انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے جس دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے گفتگو فرمائی تو فرمایا: ”(زمین کے مشرقی و مغربی کناروں) جابرس اور جابلق کے درمیان میرے سوا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے نانا نبی ہوں، اور میں نے یہی مناسب سمجھا کہ امتِ محمد ﷺ کے درمیان صلح کروا دوں، اور میں ہی اس کا سب سے زیادہ حقدار تھا؛ آگاہ رہو! ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی ہے، اور میں نہیں جانتا ﴿ لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ ﴾ ”شاید یہ تمہارے لیے ایک آزمائش ہو اور ایک مقررہ وقت تک کے لیے فائدہ اٹھانا۔“ “