کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (غزوہ احد کے دن نبی ﷺ کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے ماں باپ کو جمع کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ: "أَنَا بِنْتُ الْمُهَاجِرِ الَّذِي فَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ بِالْأَبَوَيْنِ".
ترجمہ
عائشہ بنت سعد رحمہا اللہ فرماتی ہیں: ”میں اس مہاجر کی بیٹی ہوں جن پر رسول اللہ ﷺ نے غزوہ احد کے دن اپنے ماں باپ قربان کیے تھے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا يَحْيَى ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ: "جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ".
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے احد کے دن میرے لیے اپنے والدین کو جمع فرما دیا تھا۔“