فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقَدُّمِ إِسْلَامِ سَعْدٍ) باب: (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ابتدائی دور میں اسلام لانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1303
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَتْ: "لَقَدْ مَكَثَ أَبِي يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ، وَإِنَّ لَهُ لَثُلُثَ الْإِسْلَامِ".ترجمہ
عائشہ بنت سعد بن ابی وقاص رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”یقیناً میرے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) ایک دن سے لے کر رات تک اس حال میں رہے کہ وہ اسلام کا ایک تہائی تھے (یعنی اس وقت وہ اسلام قبول کرنے والے ابتدائی تین افراد میں سے ایک تھے)۔“