فضائل الصحابة
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه— سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ جَمْعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ لِسَعْدٍ يَوْمَ أُحُدٍ) باب: (غزوہ احد کے دن نبی ﷺ کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے ماں باپ کو جمع کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1302
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا يَحْيَى ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ: "جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ".ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے احد کے دن میرے لیے اپنے والدین کو جمع فرما دیا تھا۔“