حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ: اسْتَأْذَنُ ابْنُ جُرْمُوزٍ عَلَى عَلِيٍّ ، وَأَنَا عِنْدَهُ فَقَالَ: عَلِيٌّ بَشِّرْ قَاتِلَ ابْنِ صَفِيَّةَ بِالنَّارِ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ".
ترجمہ
زر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابنِ جرموز نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہونے کی اجازت چاہی، اس وقت میں بھی ان کے پاس موجود تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ابنِ صفیہ (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ) کے قاتل کو آگ کی بشارت دے دو۔“
پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ» ”ہر نبی کا ایک حواری (مخلص جاں نثار) ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر (رضی اللہ عنہ) ہے۔“
پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ» ”ہر نبی کا ایک حواری (مخلص جاں نثار) ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر (رضی اللہ عنہ) ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ: اسْتَأْذَنُ ابْنُ جُرْمُوزٍ عَلَى عَلِيٍّ فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: ابْنُ جُرْمُوزٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: ائْذَنُوا لَهُ لِيَدْخُلْ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ النَّارَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا، وَإِنَّ حَوَارِيَّ، الزُّبَيْرُ".
ترجمہ
زر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن جرموز نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت طلب کی تو آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ عرض کیا گیا: ابن جرموز اجازت مانگ رہا ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے اندر آنے کی اجازت دے دو، زبیر کا قاتل آگ میں داخل ہو؛ بلا شبہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے، اور میرا حواری سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ہے۔““