فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: قَاتِلُ الزُّبَيْرِ فِي النَّارِ) باب: (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے قاتل کے جہنمی ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1273
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ: اسْتَأْذَنُ ابْنُ جُرْمُوزٍ عَلَى عَلِيٍّ فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: ابْنُ جُرْمُوزٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: ائْذَنُوا لَهُ لِيَدْخُلْ قَاتِلُ الزُّبَيْرِ النَّارَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا، وَإِنَّ حَوَارِيَّ، الزُّبَيْرُ".ترجمہ
زر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن جرموز نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت طلب کی تو آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ عرض کیا گیا: ابن جرموز اجازت مانگ رہا ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے اندر آنے کی اجازت دے دو، زبیر کا قاتل آگ میں داخل ہو؛ بلا شبہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے، اور میرا حواری سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ہے۔““