فضائل الصحابة
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه— سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ اهْتِزَازِ حِرَاءٍ وَعَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ) باب: (حرا پہاڑ کے لرزنے کا بیان جبکہ اس پر نبی ﷺ اور آپ کے صحابہ تھے)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ. أَبَلَغَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اثْبُتْ حِرَاءُ فَلَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ" فَقَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: مَنْ كَانَ عَلَى الْجَبَلِ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ ، وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَأَنْتَ وَأَصْحَابُكَ يَقُولُونَ: لِبَعْضٍ الْجَنَّةُ، وَبَعْضٌ فِي النَّارِ، فَقُلْتُ يَا أَبَا عَمْرٍو مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَوْ حَدَّثْتُكَ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْ أَلْفِ إِنْسَانٍ، لَرَأَيْتُ أَنِّي صَادِقٌ.منصور بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام شعبی رحمہ اللہ سے عرض کیا: ”کیا آپ تک یہ بات پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «اثْبُتْ حِرَاءُ فَلَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے حرا! ٹھہر جا، کیونکہ تجھ پر ایک نبی، یا ایک صدیق، یا ایک شہید کے سوا کوئی نہیں ہے“؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ میں نے پوچھا: ”اس دن پہاڑ پر کون لوگ تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم؛ جبکہ تم اور تمہارے ساتھی (ان میں سے) بعض کو جنتی اور بعض کو دوزخی قرار دیتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”اے ابو عمرو! آپ نے یہ کس سے سنا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر میں تمہیں یہ بتاؤں کہ میں نے اسے ایک ہزار انسانوں سے سنا ہے، تو میں یقیناً خود کو سچا ہی پاؤں گا۔“