کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے انفاق اور امہات المومنین کی خدمت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ أُمِّ بَكْرٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ بَاعَ أَرْضًا لَهُ مِنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ فَقَسَمَ فِي فُقَرَاءِ بَنِي زُهْرَةَ وَفِي ذِي الْحَاجَةِ مِنَ النَّاسِ، وَفِي أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ الْمِسْوَرُ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ بِنَصِيبِهَا مِنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ: مَنْ أَرْسَلَ بِهَذَا؟، قُلْتُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَحْنَأُ عَلَيْكُنَّ بَعْدِي إِلَّا الصَّابِرُونَ، سَقَى اللَّهُ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ".
ترجمہ
ام بکر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک زمین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو چالیس ہزار دینار میں فروخت کی، پھر اسے بنو زہرہ کے فقراء، حاجت مند لوگوں اور امہات المومنین میں تقسیم کر دیا۔
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ان کا حصہ لے کر حاضر ہوا تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”یہ کس نے بھیجا ہے؟“ میں نے عرض کیا: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے، تو انہوں نے فرمایا: بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”میرے بعد تم (امہات المومنین) کے ساتھ صبر کرنے والے ہی ہمدردی اور مروت کا سلوک کریں گے۔“ (پھر انہوں نے دعا دی:) «سَقَى اللَّهُ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ» ”اللہ تعالیٰ ابن عوف کو جنت کے سلسبیل سے سیراب کرے۔“

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي، قَثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا أُمُّ بَكْرٍ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ بَاعَ أَرْضًا لَهُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَتْ: أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا يَحْنَأُ عَلَيْكُمْ بَعْدِي إِلَّا الصَّابِرُونَ".
ترجمہ
ام بکر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک زمین فروخت کی، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی، البتہ انہوں نے یہ کہا کہ (ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے) فرمایا: ”آگاہ رہو! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «لَا يَحْنَأُ عَلَيْكُمْ بَعْدِي إِلَّا الصَّابِرُونَ» ”میرے بعد تم پر وہی شفقت و مہربانی کرے گا جو صابر ہوگا۔““