کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دنیا سے بے رغبتی اور اپنی تلوار بیچنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: وَأَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ مُجَمِّعٍ أَبِي رَجَاءٍ ، قَالَ: خَرَجَ عَلِيٌّ مَعَهُ سَيْفٌ إِلَى السُّوقِ فَقَالَ: مَنْ يَشْتَرِي مِنِّي هَذَا؟ وَلَوْ كَانَ عِنْدِي ثَمَنُ إِزَارٍ لَمْ أَبِعْهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا أَبِيعُكَ وَأَنْسِئُكَ إِلَى الْعَطَاءِ.
ترجمہ
مجمع ابو رجاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنی تلوار لے کر بازار کی طرف نکلے اور فرمایا: ”کون ہے جو مجھ سے یہ خریدے گا؟ اگر میرے پاس ایک تہبند کی قیمت بھی ہوتی تو میں اسے نہ بیچتا۔“ وہ (مجمع رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! میں آپ کو (تہبند) فروخت کر دیتا ہوں اور وظیفہ ملنے تک ادائیگی میں آپ کو مہلت دے دیتا ہوں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: مَا تَرَكَ عَلِيٌّ إِلَّا سَبْعَمِائَةِ دِرْهَمٍ مِنْ عَطَائِهِ، أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا.
ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (وفات کے وقت) اپنے وظیفے میں سے صرف سات سو درہم ہی چھوڑے تھے، ان کا ارادہ ان سے ایک خادم خریدنے کا تھا۔“