فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ مَا كَانَ عَلَيْهِ عَلِيٌّ مِنْ شِدَّةِ الْعَيْشِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تنگ گزران کا بیان)۔
حدیث نمبر: 927
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا حَجَّاجٌ ، قَثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنِّي لَأَرْبُطُ الْحَجَرَ عَلَى بَطْنِي مِنَ الْجُوعِ، وَإِنَّ صَدَقَتِي الْيَوْمَ لَأَرْبَعُونَ أَلْفًا.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے خود کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس حال میں دیکھا ہے کہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیتا تھا، اور آج (میرا یہ حال ہے کہ) میرا صدقہ چالیس ہزار (درہم) ہو چکا ہے۔“