فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ عِتَابِ الْجَعْدِ بْنِ بَعْجَةَ عَلِيًّا وَرَدِّهِ عَلَيْهِ) باب: (جعد بن بعجہ کے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر اعتراض اور ان کے جواب کا بیان)۔
حدیث نمبر: 924
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، أَنَّ بَعْجَةَ عَاتَبَ عَلِيًّا فِي لِبَاسِهِ، فَقَالَ: يَقْتَدِي الْمُؤْمِنُ، وَيَخْشَعُ الْقَلْبُ.ترجمہ
زید بن وہب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بعجہ رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس کے متعلق ان پر عتاب کیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس کی مومن پیروی کرتا ہے اور اس سے دل میں عاجزی پیدا ہوتی ہے۔“