حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أُمِّ مُوسَى، خَادِمٍ كَانَتْ لِعَلِيٍّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أُمَّ مُوسَى، فَمَا كَانَ لِبَاسُهُ؟ يَعْنِي عَلِيًّا ، قَالَتِ: الْكَرَابِيسُ السُّنْبُلَانِيَّةُ.
ترجمہ
اسماعیل رحمہ اللہ، ام موسیٰ رحمہا اللہ (جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خادمہ تھیں) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”اے ام موسیٰ! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا لباس کیسا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”«الْكَرَابِيسُ السُّنْبُلَانِيَّةُ» (یعنی لمبے دامن والی موٹی سوتی قمیصیں)۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُرَيْجٌ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، وَهُوَ ابْنُ الْيَزِيدَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ قَمِيصَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ كَرَابِيسَ سُنْبُلَانِيَّةَ، وَرَأَيْتُ أَثَرَ دَمِهِ عَلَيْهِ كَهَيْئَةِ الدُّرْدِيِّ.
ترجمہ
ضحاک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی وہ قمیص دیکھی جس میں وہ (زخمی ہو کر) شہید ہوئے، وہ «کَرَابِیس» (موٹے سوتی کپڑے) کی «سُنْبُلَانِیَّہ» (ایک مخصوص وضع کی) تھی، اور میں نے اس پر ان کے خون کے نشانات دیکھے جو تلچھٹ کی مانند (جمے ہوئے) تھے۔“