فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ تَوَاضُعِ عَلِيٍّ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تواضع کا بیان)۔
حدیث نمبر: 919
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ الْعَدَوِيُّ وَهُوَ حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُقْبَةُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ أَبُو خُرَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ بِشَطِّ الْكَلَإِ يَسْأَلُ عَنِ الْأَسْعَارِ.ترجمہ
عقبہ بن ابی صہباء رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو «شط الکلأ» (سبزہ زار یا چارے کی منڈی کے کنارے) پر دیکھا کہ وہ قیمتوں کے بارے میں دریافت فرما رہے تھے۔“