حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ بِفَالُوذَجَ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ. قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَذَكَرَ الْفَالُوذَجَ قَالَ: مَا رَأَيْتُهُ أَكَلَهُ قَطُّ، يَعْنِي أَبَاهُ رَحِمَهُ اللَّهُ.
ترجمہ
عدی بن ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں فالودہ لایا گیا تو انہوں نے اسے تناول نہیں فرمایا۔
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ نے فالودے کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: ”میں نے انہیں (یعنی اپنے والد رحمہ اللہ کو) کبھی اسے کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔“
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ نے فالودے کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: ”میں نے انہیں (یعنی اپنے والد رحمہ اللہ کو) کبھی اسے کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، نَا عِمْرَانُ، وَهُوَ الْقَطَّانُ ، قَثَنَا زِيَادُ بْنُ مَلِيحٍ ، أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ بِشَيْءٍ مِنْ خَبِيصٍ، فَوَضَعَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ فَجَعَلُوا يَأْكُلُونَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ الْإِسْلَامَ لَيْسَ بِبَكْرٍ ضَالٍّ، وَلَكِنْ قُرَيْشٌ رَأَتْ هَذَا فَتَنَاحَرَتْ عَلَيْهِ.
ترجمہ
زیاد بن ملیح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ «خبیص» (ایک قسم کا حلوہ) لایا گیا، تو آپ نے اسے لوگوں کے سامنے رکھ دیا اور وہ اسے کھانے لگے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک اسلام کوئی بھٹکا ہوا نوجوان اونٹ نہیں ہے، لیکن قریش نے اسے (یعنی دنیاوی لذت و مال کو) دیکھا تو اس پر ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے لگے۔“