فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ مَا كَانَ عَلَيْهِ عَلِيٌّ مِنْ شِدَّةِ الْعَيْشِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تنگ گزران کا بیان)۔
حدیث نمبر: 896
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُوسَى الطَّحَّانِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: جِئْتُ إِلَى حَائِطٍ، أَوْ بُسْتَانٍ، فَقَالَ لِي صَاحِبُهُ: دَلْوٌ وَتَمْرَةٌ، فَدَلَّوْتُ دَلْوًا بِتَمْرَةٍ، فَمَلَأْتُ كَفِّي ثُمَّ شَرِبْتُ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِلْءِ كَفِّي، فَأَكَلَ بَعْضَهُ وَأَكَلْتُ بَعْضَهُ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک چاردیواری یا باغ کے پاس آیا، تو اس کے مالک نے مجھ سے کہا: ”ایک ڈول (بھرنے) کے بدلے ایک کھجور (ملے گی)۔“ چنانچہ میں نے ایک کھجور کے عوض ایک ڈول (پانی) نکالا، پھر میں نے اپنی ہتھیلی (کھجوروں سے) بھر لی اور (وہاں موجود) پانی میں سے کچھ پیا، پھر میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں اپنی مٹھی بھر (کھجوریں) لے کر حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے ان میں سے کچھ تناول فرمائیں اور کچھ میں نے کھائیں۔“