فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حدیث نمبر: 893
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: قِيلَ لِعَلِيٍّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ تَرْفَعُ قَمِيصَكَ؟ قَالَ: يَخْشَعُ الْقَلْبُ، وَيَقْتَدِي بِهِ الْمُؤْمِنُ.ترجمہ
عمرو بن قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: ”اے امیر المومنین! آپ اپنی قمیص (ٹخنوں سے) اونچی کیوں رکھتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس سے دل میں عاجزی پیدا ہوتی ہے اور مومن اس کی پیروی کرتا ہے۔“