کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (احد پہاڑ کے لرزنے کا بیان جبکہ اس پر نبی ﷺ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم تھے)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا سَعِيدٌ ، نَا قَتَادَةُ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا فَتَبِعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، فَرَجَفَ بِهِمْ، فَقَالَ لَهُ: "اسْكُنْ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ" .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ احد (پہاڑ) پر تشریف لے گئے تو سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم بھی آپ ﷺ کے ہمراہ اوپر گئے، تو وہ پہاڑ ان کی موجودگی میں لرزنے لگا، جس پر آپ ﷺ نے اسے فرمایا: «اسْكُنْ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ» ”ٹھہر جا، (کیونکہ تجھ پر) ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔“
نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّهُ رَجَفَ أُحُدٌ وَعَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اسْكُنْ أُحُدُ، مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ" .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ احد پہاڑ لرز اٹھا جبکہ اس پر نبی ﷺ اور سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم تشریف فرما تھے، تو نبی ﷺ نے فرمایا: «اسْكُنْ أُحُدُ، مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ» ”اے احد! تھم جا، کیونکہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہیدوں کے سوا کوئی نہیں۔“