فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ارْتِجَافِ أُحُدٍ وَعَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ) باب: (احد پہاڑ کے لرزنے کا بیان جبکہ اس پر نبی ﷺ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم تھے)۔
حدیث نمبر: 818
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا سَعِيدٌ ، نَا قَتَادَةُ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا فَتَبِعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، فَرَجَفَ بِهِمْ، فَقَالَ لَهُ: "اسْكُنْ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ احد (پہاڑ) پر تشریف لے گئے تو سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم بھی آپ ﷺ کے ہمراہ اوپر گئے، تو وہ پہاڑ ان کی موجودگی میں لرزنے لگا، جس پر آپ ﷺ نے اسے فرمایا: «اسْكُنْ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ» ”ٹھہر جا، (کیونکہ تجھ پر) ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔“