فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَقْتَلِ عُثْمَانَ وَسِنِّهِ وَدَفْنِهِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت، عمر اور تدفین کا بیان)۔
حدیث نمبر: 817
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَدَوِيُّ حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ قَالَ نَا جَعْفَرُ بْنُ كَيْسَانَ أَبُو مَعْرُوفٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ أَرْطَاةَ الْعَدَوِيَّةِ قَالَتْ: خَرَجْتُ مَعَ عَائِشَةَ سَنَةَ قُتِلَ عُثْمَانُ إِلَى مَكَّةَ، فَمَرَرْنَا بِالْمَدِينَةِ وَرَأَيْنَا الْمُصْحَفَ الَّذِي قُتِلَ وَهُوَ فِي حِجْرِهِ، فَكَانَتْ أَوَّلُ قَطْرَةٍ قَطَرَتْ مِنْ دَمِهِ عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ، قَالَتْ عَمْرَةُ: فَمَا مَاتَ رَجُلٌ مِنْهُمْ سَوِيًّا.ترجمہ
عمرہ بنت ارطاہ العدویہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اس سال ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مکہ کی طرف نکلی جس سال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے، تو ہم مدینہ منورہ سے گزریں اور ہم نے وہ مصحف دیکھا جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا جب انہیں شہید کیا گیا؛ ان کے خون کا پہلا قطرہ اس آیت پر گرا تھا: ﴿فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾۔“
عمرہ رحمہا اللہ فرماتی ہیں: ”پھر ان میں سے کوئی بھی شخص بخیریت یا طبعی موت نہیں مرا۔“