حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: وَقُتِلَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِثَمَانِ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَكَانَتْ خِلَافَتُهُ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً إِلَّا اثْنَيْ عَشَرَ يَوْمًا.
ترجمہ
ابو معشر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن، اٹھارہ ذی الحجہ سن پینتیس ہجری کو شہید کیے گئے،
اور آپ کی خلافت کی مدت بارہ سال میں بارہ دن کم تھی۔“
اور آپ کی خلافت کی مدت بارہ سال میں بارہ دن کم تھی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَنَا أَبُو هِلَالٍ ، قَالَ: نَا قَتَادَةُ أَنَّ عُثْمَانَ قُتِلَ وَهُوَ ابْنُ تِسْعِينَ سَنَةً أَوْ ثَمَانٍ وَثَمَانِينَ.
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جب شہید کیے گئے تو ان کی عمر نوے سال یا اٹھاسی سال تھی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، قَالَ: أَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَالَ: قُتِلَ عُثْمَانُ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، وَكَانَتِ الْفِتْنَةُ خَمْسَ سِنِينَ، مِنْهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ لِلْحَسَنِ.
ترجمہ
عبد اللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سنہ پینتیس ہجری میں شہید کیے گئے، اور فتنہ پانچ سال تک رہا، جس میں سے چار ماہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے (دورِ خلافت کے) تھے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: صَلَّى الزُّبَيْرُ عَلَى عُثْمَانَ وَدَفَنَهُ، وَكَانَ أَوْصَى إِلَيْهِ.
ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور انہیں دفن کیا، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہی کو اپنا وصی مقرر فرمایا تھا۔“