فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَزْوِيجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَيْهِ عُثْمَانَ) باب: (نبی ﷺ کا اپنی دو بیٹیوں کا نکاح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 782
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَسَنِ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا أَبُو أَيِّمٍ، أَلَا وَلِيُّ أَيِّمٍ، أَلَا أَخُو أَيِّمٍ، يُزَوِّجُ عُثْمَانَ ، فَلَوْ كَانَتْ عِنْدِي ثَالِثَةٌ لَزَوَّجْتُهُ، وَمَا زَوَّجْتُهُ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ السَّمَاءِ.ترجمہ
عبد اللہ بن الحسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آگاہ رہو! کیا کسی بے شوہر عورت کا کوئی باپ ہے، آگاہ رہو! کیا کسی ایسی عورت کا کوئی ولی ہے، آگاہ رہو! کیا کسی ایسی عورت کا کوئی بھائی ہے، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے اس کا نکاح کر دے؟ کیونکہ اگر میرے پاس تیسری (بیٹی) ہوتی تو میں ضرور ان کے نکاح میں دے دیتا، اور میں نے ان کا نکاح (اپنی بیٹیوں سے) نہیں کیا مگر آسمان سے نازل ہونے والی وحی کی بنا پر۔“