فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَقْتَلِ عُثْمَانَ وَسِنِّهِ وَدَفْنِهِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت، عمر اور تدفین کا بیان)۔
حدیث نمبر: 778
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: وَقُتِلَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِثَمَانِ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، فَكَانَتْ خِلَافَتُهُ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً إِلَّا اثْنَيْ عَشَرَ يَوْمًا.ترجمہ
ابو معشر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن، اٹھارہ ذی الحجہ سن پینتیس ہجری کو شہید کیے گئے، اور آپ کی خلافت کی مدت بارہ سال میں بارہ دن کم تھی۔“