کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ حَاطِبٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيًّا عَنْ عُثْمَانَ ، فَقَالَ: "هُوَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا" وَلَمْ يَخْتِمِ الْآيَةَ.
ترجمہ
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ﴿آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا﴾ (ایمان لائے پھر تقویٰ اختیار کیا، پھر ایمان لائے پھر تقویٰ اختیار کیا)“ اور انہوں نے آیت مکمل نہیں فرمائی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ يَعْنِي إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى : مِنْهُمْ عُثْمَانُ.
ترجمہ
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انہیں آیتِ مبارکہ ﴿إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى﴾ (بے شک وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے پہلے ہی بھلائی مقدر ہو چکی ہے) کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ان میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں۔“