فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عَلِيٍّ عَلَى عُثْمَانَ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 770
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ حَاطِبٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيًّا عَنْ عُثْمَانَ ، فَقَالَ: "هُوَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا" وَلَمْ يَخْتِمِ الْآيَةَ.ترجمہ
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ﴿آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا﴾ (ایمان لائے پھر تقویٰ اختیار کیا، پھر ایمان لائے پھر تقویٰ اختیار کیا)“ اور انہوں نے آیت مکمل نہیں فرمائی۔