فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَحْذِيرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ مِنْ قَتْلِ عُثْمَانَ) باب: (سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے سے خبردار کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ ، قَالَ: لَا تَقْتُلُوا عُثْمَانَ ، فَإِنَّكُمْ إِنْ فَعَلْتُمْ لَمْ تُصَلُّوا جَمِيعًا أَبَدًا.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کرو، کیونکہ اگر تم نے ایسا کیا تو تم پھر کبھی بھی سب اکٹھے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکو گے۔“