کتب حدیث ›
فضائل الصحابة › ابواب
› باب: (شیخین کی شان میں گستاخی کرنے والے پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے انکار کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، قَالَ: بَلَغَ عَلِيًّا أَنَّ رَجُلًا يَنَالُ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَأُتِيَ بِهِ فَجَعَلَ يُعَرِّضُ بِذِكْرِهِمَا، وَفَطَنَ الرَّجُلُ فَأَمْسَكَ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَمَا لَوْ أَقْرَرْتَ بِالَّذِي بَلَغَنِي عَنْكَ لَأَلْقَيْتُ أَكْثَرَكَ شَعَرًا.
ترجمہ
عبیدہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ ایک شخص سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی شان میں گستاخی کرتا ہے، چنانچہ اس شخص کو آپ کے پاس لایا گیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ (بطورِ امتحان) ان دونوں کا ذکرِ خیر کرنے لگے، وہ شخص (آپ کا منشا) بھانپ گیا اور خاموش رہا۔ تب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”خبردار! جو بات مجھے تمہارے بارے میں پہنچی ہے اگر تم اس کا اعتراف کر لیتے، تو میں تمہارا وہ حصہ (یعنی سر) اڑا دیتا جس پر سب سے زیادہ بال ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ أَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَلِيٍّ إِنْ أَرَدْتَ أَنْ تَكُونَ مِثْلَ عُمَرَ فَاخْصِفْ نَعْلَكَ، وَشَمِّرْ ثَوْبَكَ، وَكُلْ دُونَ الشِّبَعِ.
ترجمہ
سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مانند ہو جائیں تو اپنے جوتے خود گانٹھا کریں، اپنا لباس اونچا رکھیں اور شکم سیر ہو کر کھانے سے پرہیز کریں۔“