فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِنْكَارِ عَلِيٍّ عَلَى مَنْ تَنَقَّصَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ) باب: (شیخین کی شان میں گستاخی کرنے والے پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے انکار کا بیان)۔
حدیث نمبر: 344
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ أَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَلِيٍّ إِنْ أَرَدْتَ أَنْ تَكُونَ مِثْلَ عُمَرَ فَاخْصِفْ نَعْلَكَ، وَشَمِّرْ ثَوْبَكَ، وَكُلْ دُونَ الشِّبَعِ.ترجمہ
سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مانند ہو جائیں تو اپنے جوتے خود گانٹھا کریں، اپنا لباس اونچا رکھیں اور شکم سیر ہو کر کھانے سے پرہیز کریں۔“