فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعِ بْنِ رَاشِدٍ ، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَزْدِيِّ ، وَكَانَ إِمَامًا مِنْ أَئِمَّةِ الْأَزْدِ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا أَتَى السُّوقَ فَقَالَ: مَنْ عِنْدَهُ قَمِيصٌ صَالِحٌ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: عِنْدِي، فَجَاءَ بِهِ فَأَعْجَبَهُ، قَالَ: فَلَعَلَّهُ خَيْرٌ مِنْ ذَاكَ، قَالَ: لَا ذَاكَ ثَمَنُهُ، قَالَ: فَرَأَيْتُ عَلِيًّا يَقْرِضُ رِبَاطَ الدَّرَاهِمِ مِنْ ثَوْبِهِ، فَأَعْطَاهُ، فَلَبِسَهُ فَإِذَا هُوَ يَفْضُلُ عَلَى أَطْرَافِ أَصَابِعِهِ، فَأَمَرَ فَقَطَعَ مَا فَضَلَ عَنْ أَطْرَافِ أَصَابِعِهِ.ابو سعد ازدی رحمہ اللہ، جو قبیلہ ازد کے ائمہ میں سے ایک تھے، بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ بازار تشریف لائے اور فرمایا: ”کس کے پاس تین درہم میں ایک عمدہ قمیص ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: ”میرے پاس ہے۔“ چنانچہ وہ اسے لے آیا اور وہ آپ کو پسند آگئی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شاید یہ اس (تین درہم کی قیمت) سے زیادہ قیمتی ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں، اس کی قیمت یہی ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے کپڑے سے درہموں کی گرہ کاٹ رہے تھے، پھر آپ نے اسے وہ رقم دے دی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے وہ قمیص زیب تن فرمائی تو وہ آپ کی انگلیوں کے پوروں سے بڑھی ہوئی تھی، چنانچہ آپ نے حکم دیا اور جو حصہ انگلیوں کے پوروں سے زائد تھا اسے کاٹ دیا گیا۔