فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حدیث نمبر: 911
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا مَطِيرُ بْنُ ثَعْلَبَةَ التَّمِيمِيُّ ، قَثَنَا أَبُو النَّوَّارِ بَيَّاعُ الْكَرَابِيسِ ، قَالَ: أَتَانِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَمَعَهُ غُلَامٌ لَهُ، فَاشْتَرَى مِنِّي قَمِيصُ كَرَابِيسَ، قَالَ لِغُلَامِهِ: اخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ، فَأَخَذَ أَحَدَهُمَا، وَأَخَذَ عَلِيٌّ الْآخَرَ فَلَبِسَهُ، ثُمَّ مَدَّ يَدَهُ فَقَالَ: اقْطَعِ الَّذِي يَفْضُلُ مِنْ قَدْرِ يَدِي، فَقَطَعَهُ وَكَفَّهُ، فَلَبِسَهُ وَذَهَبَ.ترجمہ
ابو النوار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور ان کے ساتھ ان کا ایک خادم بھی تھا۔ انہوں نے مجھ سے کرابیس (موٹے سوتی کپڑے) کی قمیصیں خریدیں اور اپنے خادم سے فرمایا: ”ان دونوں میں سے جو تمہیں پسند ہو اسے منتخب کر لو۔“ چنانچہ اس نے ان میں سے ایک لے لی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوسری لے کر پہن لی، پھر اپنا ہاتھ پھیلا کر فرمایا: ”میرے ہاتھ کی پیمائش سے جو حصہ زائد ہے اسے کاٹ دو۔“ تو میں نے اسے کاٹ دیا اور اس کے کنارے برابر کر دیے، پھر انہوں نے اسے زیبِ تن فرمایا اور تشریف لے گئے۔