فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 877
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: قَالَ عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: يَا وَهْبُ ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ فَذَكَرَهُ.ترجمہ
عامر شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا: ”اے وہب! کیا میں تمہیں اس امت کے سب سے افضل شخص کی خبر نہ دوں جو اس کے نبی ﷺ کے بعد ہے؟“ پھر انہوں نے اسی طرح ذکر کیا۔“