فضائل الصحابة
أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه— امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے حالات اور ان کے زہد کا بیان۔
(بَابُ زُهْدِ عَلِيٍّ فِي لِبَاسِهِ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لباس میں زہد کا بیان)۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَثَنَا مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي مَطَرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا مُؤْتَزِرًا بِإِزَارٍ مُرْتَدِيًا بِرِدَاءٍ مَعَهُ الدِّرَّةُ، كَأَنَّهُ أَعْرَابِيٌّ يَدُورُ بَدَوِيُّ، حَتَّى بَلَغَ أَسْوَاقَ الْكَرَابِيسِ فَقَالَ: يَا شَيْخُ، أَحْسِنْ بَيْعِي فِي قَمِيصٍ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ، فَلَمَّا عَرَفَهُ لَمْ يَشْتَرِ مِنْهُ شَيْئًا، ثُمَّ أَتَى آخَرَ فَلَمَّا عَرَفَهُ لَمْ يَشْتَرِ مِنْهُ شَيْئًا، فَأَتَى غُلَامًا حَدَثًا فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ، ثُمَّ جَاءَ أَبُو الْغُلَامِ فَأَخْبَرَهُ، فَأَخَذَ أَبُوهُ دِرْهَمًا ثُمَّ جَاءَ بِهِ فَقَالَ: هَذَا الدِّرْهَمُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا شَأْنُ هَذَا الدِّرْهَمِ؟ قَالَ: كَانَ قَمِيصًا ثَمَنَ دِرْهَمَيْنِ قَالَ: بَاعَنِي رِضَايَ وَأَخَذَ رِضَاهُ.ابو مطر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، آپ ایک تہبند باندھے اور چادر اوڑھے ہوئے تھے اور آپ کے پاس ایک درہ (کوڑا) تھا، آپ گویا کسی دیہاتی بدو کی طرح گشت فرما رہے تھے، یہاں تک کہ آپ کرابیس (موٹے سوتی کپڑوں) کے بازاروں میں پہنچے اور فرمایا: ”اے بزرگ! مجھے تین درہم میں ایک قمیص اچھے طریقے سے فروخت کریں۔“ جب دکاندار نے آپ کو پہچان لیا تو آپ نے اس سے کچھ نہ خریدا، پھر آپ ایک اور شخص کے پاس آئے، جب اس نے بھی آپ کو پہچان لیا تو آپ نے اس سے (بھی) کچھ نہ خریدا، پھر آپ ایک نوجوان لڑکے کے پاس آئے اور اس سے تین درہم میں ایک قمیص خرید لی۔ پھر اس لڑکے کا باپ آیا اور اسے (بیٹے نے سارا واقعہ) بتایا، تو اس کا باپ ایک درہم لے کر حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے امیر المومنین! یہ ایک درہم (واپس لے لیں)۔“ آپ نے فرمایا: ”اس درہم کا کیا معاملہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”وہ قمیص دو درہم کی قیمت کی تھی۔“ آپ نے فرمایا: ”اس نے میری رضا مندی سے مجھے فروخت کیا اور اپنی رضا مندی سے (قیمت) وصول کی۔“