فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مِنْ فَضَائِلِ عُثْمَانَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ سِوَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ بن احمد کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 876
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عَلِيٌّ يَوْمًا فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا وَبَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ. ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے اس بہترین شخص کی خبر نہ دوں جو اس کے نبی ﷺ کے بعد ہے؟“ پھر فرمایا: ”وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے اس بہترین شخص کی خبر نہ دوں جو اس کے نبی ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد ہے؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“