فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَثَنَا زُهَيْرُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّ هِلَالٍ بِنْتِ وَكِيعٍ، عَنْ نَائِلَةَ بِنْتِ الْفُرَافِصَةِ امْرَأَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَتْ: نَعَسَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ ، فَأَغْفَى، فَاسْتَيْقَظَ فَقَالَ: لَيَقْتُلُنَّنِي الْقَوْمُ، قُلْتُ: كَلَّا، لَمْ تَبْلُغْ ذَلِكَ، إِنَّ رَعِيَّتَكَ اسْتَعْتَبُوكَ، قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِي وَأَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَقَالُوا: "تُفْطِرُ عِنْدَنَا اللَّيْلَةَ" .ام ہلال بنت وکیع رحمہا اللہ، سیدہ نائلہ بنت فرافصہ رضی اللہ عنہا (زوجہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اونگھ آئی اور وہ تھوڑی دیر کے لیے سو گئے، پھر جب بیدار ہوئے تو فرمایا: ”یہ لوگ مجھے ضرور قتل کر دیں گے۔“ میں نے عرض کیا: ”ہرگز نہیں، نوبت یہاں تک نہیں پہنچی، آپ کی رعایا نے تو محض (کسی معاملے میں) آپ سے رجوع اور رضا جوئی چاہی ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے، ان سب نے فرمایا: ”آج رات تم ہمارے پاس افطار کرو گے۔““