فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 810
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَرُّوخَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دُفِنَ فِي ثِيَابِهِ بِدِمَائِهِ، وَلَمْ يُغَسَّلْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.ترجمہ
عبد اللہ بن فرخ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی تدفین کے موقع پر موجود تھا، انہیں ان کے خون آلود کپڑوں سمیت ہی دفن کیا گیا تھا اور انہیں غسل نہیں دیا گیا تھا۔“