فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ، وَهُوَ يَسْتَخْبِرُ النَّاسَ يَسْأَلُهُمْ عَنْ أَخْبَارِهِمْ وَأَسْعَارِهِمْ.ترجمہ
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ منبر پر تشریف فرما تھے اور مؤذن اقامت کہہ رہا تھا، جبکہ آپ لوگوں سے ان کے احوال اور اشیاء کے نرخوں کے بارے میں دریافت فرما رہے تھے۔“