فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الْخِلَافَةُ ثَلَاثُونَ سَنَةً) باب: (خلافت کے تیس سال ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 789
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ جَمْهَانَ ، عَنْ سَفِينَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْخِلَافَةُ ثَلَاثُونَ عَامًا، ثُمَّ يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ الْمُلْكُ" . قَالَ سَفِينَةُ: أَمْسِكْ خِلَافَةُ أَبِي بَكْرٍ سَنَتَيْنِ، وَخِلَافَةُ عُمَرَ عَشْرُ سِنِينَ، وَخِلَافَةُ عُثْمَانَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً، وَخِلَافَةُ عَلِيٍّ سِتُّ سِنِينَ.ترجمہ
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”خلافت تیس سال رہے گی، پھر اس کے بعد بادشاہت ہوگی۔“
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے (اس کی تفصیل بتاتے ہوئے) فرمایا: ”تم حساب لگا لو؛ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت دو سال، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت دس سال، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت بارہ سال اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت چھ سال ہے۔“