فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الْخِلَافَةُ ثَلَاثُونَ سَنَةً) باب: (خلافت کے تیس سال ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 790
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ ، عَنْ سَفِينَةَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الْخِلَافَةُ ثَلَاثُونَ عَامًا، ثُمَّ يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ مُلْكًا" . قَالَ سَفِينَةُ: فَخُذْ سَنَتَيْنِ أَبُو بَكْرٍ ، وَعَشْرًا عُمَرُ ، وَثِنْتَيْ عَشْرَةَ عُثْمَانُ ، وَسِتًّا عَلِيٌّ. ترجمہ
سیدنا سفینہ ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”خلافت تیس سال رہے گی، پھر اس کے بعد بادشاہت ہو جائے گی۔“
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے (اس کی وضاحت میں) فرمایا: ”پس آپ (حساب کے لیے) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دو سال، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دس سال، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارہ سال اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے چھ سال شمار کر لیں۔“