فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُغِيرَةَ بْنَ مُسْلِمٍ أَبَا سَلَمَةَ يَذْكُرُ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُثْمَانَ أَشْرَفَ عَلَى أَصْحَابِهِ وَهُوَ مَحْصُورٌ فَقَالَ: عَلَامَ تَقْتُلُونِي؟ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ زَنَى بَعْدَ إِحْصَانِهِ فَعَلَيْهِ الرَّجْمُ، أَوْ قَتَلَ عَمْدًا فَعَلَيْهِ الْقَوَدُ، أَوِ ارْتَدَّ بَعْدَ إِسْلَامِهِ فَعَلَيْهِ الْقَتْلُ "، فَوَاللَّهِ مَا زَنَيْتُ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَلَا قَتَلْتُ أَحَدًا فَأُقِيدَ نَفْسِي مِنْهُ، وَلَا ارْتَدَدْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی محصوری کے ایام میں (اپنے گھر سے) جھانک کر لوگوں کو دیکھا اور فرمایا: ”تم مجھے کس بنیاد پر قتل کرنا چاہتے ہو؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر تین صورتوں میں سے ایک کی وجہ سے: وہ شخص جس نے شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کیا ہو تو اس پر رجم واجب ہے، یا جس نے جان بوجھ کر کسی کو قتل کیا ہو تو اس پر قصاص لازم ہے، یا جو اسلام لانے کے بعد مرتد ہو گیا ہو تو اس کا قتل (واجب) ہے۔“ پس اللہ کی قسم! میں نے نہ دورِ جاہلیت میں کبھی زنا کیا اور نہ ہی اسلام لانے کے بعد، اور نہ ہی میں نے کسی کو قتل کیا کہ جس کے بدلے میں اپنی جان قصاص کے طور پر دوں، اور نہ ہی جب سے میں اسلام لایا ہوں کبھی مرتد ہوا ہوں؛ یقیناً میں گواہی دیتا ہوں «أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ “