❮
❯
حدیث نمبر: 751
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا أَبُو قَطَنٍ ، قَثَنَا يُونُسُ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: أَشْرَفَ عُثْمَانُ مِنَ الْقَصْرِ وَهُوَ مَحْصُورٌ فَقَالَ: أَنْشُدُ بِاللَّهِ مَنْ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حِرَاءٍ إِذِ اهْتَزَّ الْجَبَلُ فَرَكَلَهُ بِقَدَمِهِ ثُمَّ قَالَ: "اسْكُنْ حِرَاءُ، لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيُّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ" ، وَأَنَا مَعَهُ؟ فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ، فَقَالَ: أَنْشُدُ بِاللَّهِ مَنْ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَيْعَةِ الرِّضْوَانِ إِذْ بَعَثَنِي إِلَى الْمُشْرِكِينَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ: "هَذِهِ يَدِي وَيَدُ عُثْمَانَ" ، فَبَايَعَ لِي؟ فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ، قَالَ: أَنْشُدُ بِاللَّهِ مَنْ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ يُوَسِّعْ لَنَا هَذَا الْبَيْتَ فِي الْمَسْجِدِ؟" ؟ فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ، قَالَ: وَأَنْشُدُ بِاللَّهِ مَنْ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ جَيْشِ الْعُسْرَةِ قَالَ: "مَنْ يُنْفِقُ الْيَوْمَ نَفَقَةً مُتَقَبَّلَةً؟" ، فَجَهَّزْتُ نِصْفَ الْجَيْشِ مِنْ مَالِي؟ قَالَ: فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ، قَالَ: وَأَنْشُدُ بِاللَّهِ مَنْ شَهِدَ رُومَةَ يُبَاعُ مَاؤُهَا ابْنَ السَّبِيلِ، فَابْتَعْتُهَا مِنْ مَالِي فَأَبَحْتُهَا ابْنَ السَّبِيلِ؟ قَالَ: فَانْتَشَدَ لَهُ رِجَالٌ.
ترجمہ

ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے محل سے جھانکا جبکہ آپ محصور تھے، پس آپ نے فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے پوچھتا ہوں جو یومِ حراء (حراء والے دن) رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا جب پہاڑ لرزنے لگا، تو آپ ﷺ نے اسے اپنے قدمِ مبارک سے ٹھوکر ماری اور فرمایا: «اسْكُنْ حِرَاءُ، لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيُّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے حراء! ساکن ہو جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق یا ایک شہید کے سوا کوئی نہیں ہے“، اور میں آپ ﷺ کے ساتھ تھا؟“ تو کچھ لوگوں نے ان کے حق میں گواہی دی۔
پھر آپ نے فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے پوچھتا ہوں جو بیعتِ رضوان والے دن رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا، جب آپ ﷺ نے مجھے مشرکین یعنی اہل مکہ کی طرف (سفیر بنا کر) بھیجا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «هَذِهِ يَدِي وَيَدُ عُثْمَانَ» ”یہ میرا ہاتھ ہے اور یہ عثمان کا ہاتھ ہے“، پس آپ ﷺ نے میری طرف سے بیعت لی تھی؟“ تو کچھ لوگوں نے ان کے لیے گواہی دی۔
آپ نے فرمایا: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے پوچھتا ہوں جو رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا جب آپ ﷺ نے فرمایا تھا: «مَنْ يُوَسِّعْ لَنَا هَذَا الْبَيْتَ فِي الْمَسْجِدِ؟» ”کون ہے جو مسجد میں اس گھر (کی جگہ) کو شامل کر کے اسے ہمارے لیے وسیع کر دے؟“ “ تو کچھ لوگوں نے ان کے لیے گواہی دی۔
آپ نے فرمایا: ”اور میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے پوچھتا ہوں جو جیشِ عسرت والے دن رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا جب آپ ﷺ نے فرمایا: «مَنْ يُنْفِقُ الْيَوْمَ نَفَقَةً مُتَقَبَّلَةً؟» ”کون ہے جو آج ایسا خرچ کرے گا جو (اللہ کے ہاں) مقبول ہو؟“ تو میں نے اپنے مال سے آدھے لشکر کو تیار کیا تھا؟“ راوی کہتے ہیں: تو کچھ لوگوں نے ان کے لیے گواہی دی۔
آپ نے فرمایا: ”اور میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے پوچھتا ہوں جس نے بئرِ رومہ کو دیکھا کہ اس کا پانی مسافروں کو فروخت کیا جاتا تھا، پھر میں نے اسے اپنے مال سے خریدا اور مسافروں کے لیے عام (وقف) کر دیا؟“ راوی کہتے ہیں: تو کچھ لوگوں نے ان کے حق میں گواہی دی۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 751
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح لغيره
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: والحديث في المسند (١ : ٥٩) مثله سندا ومتنا . . »
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3182، 3609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 422، وأخرجه فتح الباري برقم: 2627، وأخرجه مسند البزار برقم: 391، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2487، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 395»
«سنن الترمذي: 627/5؛ سنن النسائي: 236/6»