فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الشَّهَادَةِ لِعُثْمَانَ بِالْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے جنت اور مغفرت کی گواہی کا بیان)۔
حدیث نمبر: 736
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا عُثْمَانُ مَا قَدَّمْتَ وَمَا أَخَّرْتَ، وَمَا أَسْرَرْتَ وَمَا أَعْلَنْتَ، وَمَا أَخْفَيْتَ وَمَا أَبْدَيْتَ، وَمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .ترجمہ
حسان بن عطیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا عُثْمَانُ مَا قَدَّمْتَ وَمَا أَخَّرْتَ، وَمَا أَسْرَرْتَ وَمَا أَعْلَنْتَ، وَمَا أَخْفَيْتَ وَمَا أَبْدَيْتَ، وَمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» ”اے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ! اللہ نے آپ کے وہ تمام گناہ معاف فرما دیے جو آپ پہلے کر چکے اور جو بعد میں کریں گے، جو آپ نے پوشیدہ کیے اور جو علانیہ کیے، جو آپ نے چھپائے اور جو ظاہر کیے، اور وہ سب بھی جو قیامت کے دن تک ہونے والے ہیں۔“