فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الشَّهَادَةِ لِعُثْمَانَ بِالْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے جنت اور مغفرت کی گواہی کا بیان)۔
حدیث نمبر: 735
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ، يَعْنِي: ابْنَ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ جُنْدُبٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ بَابَ حُذَيْفَةَ فَاسْتَأْذَنْتُ ثَلَاثًا، فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي، فَذَكَرَ هُشَيْمٌ قِصَّةً فِيهَا قَالَ: ذَهَبُوا لِيَقْتُلُوهُ، قُلْتُ: فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: فِي الْجَنَّةِ، قُلْتُ: فَأَيْنَ قَتَلَتُهُ؟ قَالَ: فِي النَّارِ، يَعْنِي قَتَلَةَ عُثْمَانَ. ترجمہ
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آیا اور تین مرتبہ اجازت طلب کی، مگر مجھے اجازت نہ ملی۔
ہشیم رحمہ اللہ نے ایک واقعہ ذکر کیا جس میں ہے کہ انہوں نے (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”وہ لوگ انہیں قتل کرنے کے لیے چلے گئے۔“ میں نے پوچھا: ”تو وہ کہاں ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”جنت میں۔“ میں نے پوچھا: ”اور ان کے قاتل کہاں ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”آگ میں۔“ یعنی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتل۔