فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْفِتْنَةِ وَأَنَّ عُثْمَانَ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے فتنے کی خبر دینے اور اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہدایت پر ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 724
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَثَنَا سِنَانُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ كُلَيْبِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً، فَمَرَّ رَجُلٌ، فَقَالَ: "يُقْتَلُ هَذَا الْمُقَنَّعُ يَوْمَئِذٍ مَظْلُومًا" ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا، اسی دوران وہاں سے ایک شخص گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ سر ڈھانپے ہوئے شخص اس دن مظلومیت کی حالت میں قتل کر دیا جائے گا۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں نے (غور سے) دیکھا تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔“