فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْفِتْنَةِ وَأَنَّ عُثْمَانَ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے فتنے کی خبر دینے اور اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہدایت پر ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا وُهَيْبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمِّي حَبِيبَةَ، أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّكُمْ تَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا، أَوْ قَالَ: اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً "، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَمَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: "عَلَيْكُمْ بِالْأَمِينِ وَأَصْحَابِهِ" وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ بِذَلِكَ.موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ اپنے نانا ابو حبیبہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اس گھر میں داخل ہوئے جبکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ وہاں محصور تھے، اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کی اجازت مانگ رہے تھے، تو انہوں نے انہیں اجازت دے دی۔
چنانچہ وہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «إِنَّكُمْ تَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا، أَوْ قَالَ: اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً» ”تم میرے بعد عنقریب فتنے اور اختلاف کا سامنا کرو گے، یا فرمایا: اختلاف اور فتنے کا“۔ تو لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر (اس وقت) ہمارے لیے کون (باعثِ نجات) ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «عَلَيْكُمْ بِالْأَمِينِ وَأَصْحَابِهِ» ”تم اس امین اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑنا“ اور آپ ﷺ اس سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“