فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حَيَاءِ عُثْمَانَ وَاسْتِحْيَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَلَائِكَةِ مِنْهُ) باب: (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی حیا اور نبی ﷺ اور فرشتوں کے ان سے حیا کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 725
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ بَجِيلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَارِيَةٌ تَضْرِبُ بِالدُّفِّ، فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَأَمْسَكَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيُّ" .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے (اندر آنے کی) اجازت طلب کی، اس وقت ایک بچی دف بجا رہی تھی، تو وہ داخل ہو گئے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی اور وہ بھی داخل ہو گئے۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی تو اس (بچی) نے (دف بجانا) روک دیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک عثمان ایک نہایت باحیا مرد ہیں۔““